(۵۰۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : صُرِعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ فَرَسٍ لَہُ عَلَی جِذْعِ نَخْلَۃٍ فَانْفَکَّتْ قَدَمُہُ ، فَقَعَدَ فِی بَیْتٍ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَتَیْنَاہُ نَعُودُہُ فَوَجَدْنَاہُ یُصَلِّی تَطَوُّعًا فَصَلَّی قَاعِدًا وَنَحْنُ قِیَامٌ ، ثُمَّ أَتَیْنَاہُ فَوَجَدْنَاہُ یُصَلِّی صَلاَۃً مَکْتُوبَۃً قَاعِدًا قَالَ : فَقُمْنَا فَأَوْمَأَ إِلَیْنَا فَجَلَسْنَا ، ثُمَّ قَالَ : ((ائْتَمُّوا بِالإِمَامِ إِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا ، وَإِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَلاَ تَفْعَلُوا کَمَا تَفْعَلُ فَارِسُ بِعُظَمَائِہَا))۔ [صحیح۔ انظر ماقبلہ]
(٥٠٧٤) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے سے کھجور کے ایک تنے پر گرگئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ٹخنا نکل گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، عائشہ (رض) کے گھر بیٹھ گئے۔ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تیمارداری کے لیے آئے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پایا کہ نفل نماز بیٹھ کر پڑھ رہے تھے اور ہم کھڑے تھے۔ پھر ہم آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز بیٹھ کر پڑھ رہے تھے، ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف اشارہ کیا، ہم بیٹھ گئے۔ پھر فرمایا : تم اپنے امام کی پیروی کرو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو اور اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور تم ایسا نہ کرو جیسے فارسی اپنے بڑوں کے لیے کرتے تھے۔