(۵۱۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْخَلِیلِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ السَّلِیطِیُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنَا الْوَضِینُ بْنُ عَطَائٍ عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَائِذٍ قَالَ : دَخَلَ ثَلاَثَۃُ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ قَدْ فَرَغُوا مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ فَصَلُّوا مَعَ النَّاسِ ، فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ : کَیْفَ صَنَعْتُمْ۔قَالَ أَحَدُہُمْ : جَعَلْتُہَا الظُّہْرَ ثُمَّ صَلَّیْتُ الْعَصْرَ۔وَقَالَ الآخَرُ : جَعَلْتُہَا الْعَصْرَ ثُمَّ صَلَّیْتُ الظُّہْرَ۔ وَقَالَ الآخَرُ : جَعَلْتُہَا لِلْمَسْجِدِ ثُمَّ صَلَّیْتُ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ فَلَمْ یَعِبْ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ۔ [حسن]
(٥١١٢) ابن عائذ فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کی جماعت جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے مسجد میں آئی اور لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ ظہر کی نماز سے فارغ ہوچکے تھے۔ انھوں نے لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی۔ جب فارغ ہوئے تو ایک دوسرے سے کہنے لگے : تم نے کیسے کیا ؟ ان میں سے ایک نے کہا : میں نے اس کو ظہر بنادیا۔ پھر میں نے عصر کی نماز پڑھ لی اور دوسرا کہتا ہے : میں نے اس کو عصر بنایا اور اس کے بعد ظہر پڑھ لی، تیسرے نے کہا : میں اس کو تحیۃ المسجد بنادیا، پھر ظہر وعصر کی نماز پڑھ لی تو کسی نے کسی پر کوئی عیب نہیں لگایا۔