hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 512

.

سنن البيهقي

512
Sunan Al Bayhaqi
(۵۱۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ الْبَیْرُوتِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ شَابُورَ حَدَّثَنِی عُتْبَۃُ بْنُ أَبِی حَکِیمٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ نَافِعٍ أَنَّہُ حَدَّثَہُ۔ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو أَیُّوبَ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ الأَنْصَارِیُّونَ : أَنَّ ہَذِہِ الآیَۃَ لَمَّا نَزَلَتْ {فِیہِ رِجَالٌ یُحِبُّونَ أَنْ یَتَطَہَّرُوا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِینَ} فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّہَ قَدْ أَثْنَی عَلَیْکُمْ خَیْرًا فِی الطُّہُورِ؟ فَمَا طُہُورُکُمْ ہَذَا))۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَۃِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((فَہَلْ مَعَ ذَلِکَ غَیْرُہُ؟))۔ قَالُوا : لاَ ، غَیْرَ أَنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ یَسْتَنْجِیَ بِالْمَائِ ۔ قَالَ : ((ہُوَ ذَاکَ فَعَلَیْکُمُوہُ))۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابن ماجہ ۳۵۵]
(٥١٣) سیدنا ابو ایوب، جابربن عبداللہ اور انس بن مالک (رض) بیان فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت { فِیہِ رِجَالٌ یُحِبُّونَ أَنْ یَتَطَہَّرُوا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِینَ } نازل ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے انصار کی جماعت ! اللہ نے تمہاری طہارت کے متعلق بہت اچھی تعریف کی ہے۔ “ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں اور جنابت سے غسل کرتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا اس کے علاوہ، انھوں نے کہا : نہیں البتہ ہم سے جب کوئی قضائے حاجت کے لیے نکلتا ہے تو وہ پانی سے استنجا کرنا زیادہ پسند کرتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہی (وہ کام) ہے اس کو لازم پکڑو۔ “