(۵۱۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَعْرُوفُ بِأَبِی شَیْخٍ أَخْبَرَنَا الْمَرْوَزِیُّ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ مُعَاذٍ قَالَ : کَانُوا یَأْتُونَ الصَّلاَۃَ وَقَدْ سَبَقَہُمُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِبَعْضِ الصَّلاَۃِ فَیُشِیرُونَ إِلَیْہِمْ کَمْ صَلَّی بِالأَصَابِعِ وَاحِدَۃً ، ثِنْتَیْنِ فَجَائَ مُعَاذٌ وَقَدْ سَبَقَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِبَعْضِ الصَّلاَۃِ۔فَدَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ : لاَ أَجِدُہُ عَلَی حَالٍ إِلاَّ کُنْتُ عَلَیْہَا۔ثُمَّ قَضَیْتُ فَجَائَ وَقَدْ سَبَقَہُ بِبَعْضِ الصَّلاَۃِ فَدَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصَّلاَۃَ قَامَ مُعَاذٌ یَقْضِی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((قَدْ سَنَّ لَکُمْ مُعَاذٌ ہَکَذَا فَافْعَلُوا))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۵۰۷]
(٥١٤٦) عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ معاذ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) نماز کے لیے آتے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض نماز پڑھ چکے ہوتے تو وہ نمازیوں کی طرف ایک یا دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ کر کے پوچھتے۔ معاذ آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ نماز پڑھ لی تھی، وہ بھی نماز میں شامل ہوگئے، فرماتے ہیں : جس حالت میں میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پایا تھا اسی حالت میں میں بھی شامل ہوگیا۔ پھر میں نے نماز پوری کی۔ پھر ایک دن آئے تو کچھ نماز گزر چکی تھی۔ وہ نماز میں شامل ہوئے۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری کی تو معاذ (رض) کھڑے ہو کر نماز پوری کر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : معاذ ! نے تمہارے لیے طریقہ مقرر کردیا تم بھی ایسے ہی کرلیا کرو۔