hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5147

.

سنن البيهقي

5147
Sunan Al Bayhaqi
(۵۱۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ وَحَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا قَالَ : کَانَ الرَّجُلُ إِذَا جَائَ یُصَلِّی فَیُخْبَرُ بِمَا سُبِقَ مِنْ صَلاَتِہِ ، وَإِنَّہُمْ قَامُوا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ بَیْنِ قَائِمٍ وَرَاکِعٍ ، وَقَاعِدٍ وَمُصَلٍّ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَجَائَ مُعَاذٌ فَأَشَارُوا إِلَیْہِ۔قَالَ شُعْبَۃُ : وَہَذِہِ سَمِعْتُہَا مِنْ حُصَیْنٍ یَعْنِی عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ فَقَالَ مُعَاذٌ : لاَ أَرَاہُ عَلَی حَالٍ إِلاَّ کُنْتُ عَلَیْہَا۔ قَالَ فَقَالَ : ((إِنَّ مُعَاذًا قَدْ سَنَّ لَکُمْ سُنَّۃً کَذَلِکَ فَافْعَلُوا))۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۵۰۷]
(٥١٤٧) ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ہمیں ہمارے ساتھیوں نے بیان کیا۔ آدمی جب نماز کے لیے آتا ہے تو اس کو بتایا جاتا کہ اتنی نماز گزر چکی ہے۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قیام، رکوع، بیٹھتے اور نماز پڑھتے تھے۔ معاذ (رض) آئے، انھوں نے اس کا اشارہ کیا۔ شعبہ کہتے ہیں : میں نے حصین یعنی ابن ابی لیلیٰ سے سنا کہ معاذ (رض) فرماتے ہیں کہ جس حالت پر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھتا اسی حالت میں نماز میں شامل ہوجاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : معاذ (رض) نے تمہارے لیے طریقہ بنایا ہے تم بھی ایسے ہی کیا کرو۔