(۵۱۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَمَا نَحْنُ إِلاَّ أَنَا وَأُمِّی وَخَالَتِی أُمُّ حَرَامٍ فَقَالَ : ((قُومُوا أُصَلِّی بِکُمْ))۔فَصَلَّی بِنَا فِی غَیْرِ وَقْتِ صَلاَۃٍ فَقَالَ رَجُلٌ لِثَابِتٍ : فَأَیْنَ جَعَلَ أَنَسًا؟ قَالَ : جَعَلَہُ عَنْ یَمِینِہِ۔فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ دَعَا لَنَا أَہْلَ الْبَیْتِ بِکُلِّ خَیْرٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔فَقَالَتْ أُمِّی : یَا رَسُولَ اللَّہِ خُوَیْدِمُکَ ادْعُ اللَّہَ لَہُ قَالَ : فَدَعَا لِی بِکُلِّ خَیْرٍ۔فَکَانَ فِی آخِرِ مَا دَعَا لِی أَنْ قَالَ : ((اللَّہُمَّ أَکْثِرْ مَالَہُ وَوَلَدَہُ وَبَارِکْ لَہُ فِیہِ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ۔ [صحیح۔ مسلم ۶۶۰]
(٥١٥٧) ثابت انس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں، میری امی اور خالہ ام حرام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اٹھو میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے وقت کے بغیر نماز پڑھائی۔ ثابت سے کسی شخص نے پوچھا : ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں کھڑا کیا ؟ فرمایا : اپنی دائیں جانب، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کی تو گھر والوں کے لیے دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں کی دعا کی۔ میری والدہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اپنے چھوٹے خادم کے لیے بھی اللہ سے دعا کردیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے دعا کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آخری دعا جو میرے لیے تھی یہ تھی : اے اللہ ! اس کا مال اولاد زیادہ کر اور اس میں برکت دے۔