(۵۱۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ قَالَ : إِنِّی لأَعْقِلُ مَجَّۃً مَجَّہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ دَلْوٍ فِی دَارِنَا۔قَالَ مَحْمُودُ فَحَدَّثَنِی عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ قُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ : إِنَّ بَصَرِی قَدْ سَائَ ، یَعْنِی وَإِنَّ الأَمْطَارَ إِذَا اشْتَدَّتْ وَسَالَ الْوَادِی حَالَ بَیْنِی وَبَیْنَ الصَّلاَۃِ فِی مَسْجِدِ قَوْمِی۔فَلَوْ صَلَّیْتُ فِی مَنْزِلِی مَکَانًا أَتَّخِذُہُ مُصَلًّی۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((نَعَمْ))۔قَالَ : فَغَدَا عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَہُ أَبُو بَکْرٍ فَاسْتَأْذَنَا فَأَذِنَ لَہُمَا۔فَما جَلَسَ حَتَّی قَالَ : ((أَیْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّیَ فِی مَنْزِلِکَ؟))۔فَأَشَرْتُ لَہُ إِلَی نَاحِیَۃٍ۔فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَفَفْنَا خَلْفَہُ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَیْنِ وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی جَشِیشَۃٍ صَنَعْنَاہَا لَہُ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۵۱۱۴]
(٥١٥٨) محمود بن ربیع فرماتے ہیں کہ مجھے ہوش ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے گھر کے ڈول سے کلی کی۔ محمود بن ربیع کہتے ہیں کہ عتبان بن مالک نے مجھے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : میری نظر ختم ہوگئی ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو وادی میں پانی کی وجہ سے میرے اور مسجد کے درمیان رکاوٹ بن جاتی ہے۔ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے گھر نماز پڑھ دیں تو میں اس کو جائے نماز بنا لوں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ٹھیک ہے۔ اگلی صبح نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) آئے اور انھوں نے اجازت طلب کی تو دونوں کو اجازت دی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے نہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ کہاں پسند کرتے ہیں جہاں میں آپ کے گھر نماز پڑھوں تو میں نے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے ہوئے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفیں بنالیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دو رکعات نماز پڑھائی اور ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حلوے کے لیے روک لیا جو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بنایا تھا۔