(۵۱۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَیْسٍ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ مَالِکٍ النُّکَرِیُّ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَتِ امْرَأَۃٌ تُصَلِّی خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- أَجْمَلَ النَّاسِ۔فَکَانَ نَاسٌ فِی آخِرِ صُفُوفِ الرِّجَالِ فَنَظَرُوا إِلَیْہَا قَالَ : وَکَانَ أَحَدُہُم یَنْظُرُ إِلَیْہَا مِنْ تَحْتِ إِبْطِہِ ، وَکَانَ أَحَدُہُم یَتَقَدَّمُ إِلَی الصَّفِّ الأَوَّلِ لَئِلاَّ یَرَاہَا۔ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَذِہِ الآیَۃَ {وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِینَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِینَ} [الحجر: ۲۴]۔ [منکر۔ ترمذی ۳۱۲۲]
(٥١٦٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ بعض خوبصورت عورتیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھتی تھیں، کچھ لوگ مردوں کی آخری صف میں کھڑے ہوتے اور ان کی طرف دیکھتے۔ بعض ایسے تھے کہ وہ اپنی بغلوں کے نیچے سے ان کی طرف دیکھتے “ اور بعض ایسے بھی تھے جو پہلی صف کی طرف آتے تاکہ ان کو نہ دیکھ پائیں، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت { وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِینَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِینَ } [الحجر : ٢٤] نازل کردی “ ہم نماز میں پہلی صفوں میں جانے والوں اور آخری صفوں میں رہنے والوں کو جانتے ہیں۔ “