hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5183

.

سنن البيهقي

5183
Sunan Al Bayhaqi
(۵۱۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ عَنْ أَبِی الْقَاسِمِ الْجَدَلِیِّ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ یَقُولُ : أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّہ -ﷺ- عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ فَقَالَ : ((أَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ ثَلاَثًا وَاللَّہِ لَتُقِیمُنَّ صُفُوفَکُمْ أَوْ لَیُخَالِفَنَّ اللَّہُ بَیْنَ قُلُوبِکُمْ))۔ قَالَ فَرَأَیْتُ الرَّجُلَ یَلْزَقُ مَنْکِبَہُ بِمَنْکِبِ صَاحِبِہِ وَرُکْبَتَہُ بِرُکْبَۃِ صَاحِبِہِ وَکَعْبَہُ بِکَعْبِہِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۶۶۲]
(٥١٨٣) قاسم جدلی فرماتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رخِ انور کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی صفوں کو سیدھا کرو۔ تین بار فرمایا۔ اللہ کی قسم ! تم اپنی صفوں کو ضرور سیدھا کرو، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا کر دے گا۔ فرماتے ہیں : میں نے دیکھا ہر شخص اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے ملائے ہوئے تھا اور اپنا ٹخنہ اپنے ساتھی کے ٹخنے سے اور اپنی پنڈلی اپنے ساتھی کی پنڈلی سے۔