(۵۱۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُقَوِّمُ الصُّفُوفَ کَمَا یُقَوِّمُ الْقِدَاحَ۔فَأَبْصَرَ رَجُلاً یَوْمًا خَارِجًا صَدْرُہُ مِنَ الصَّفِّ فَلَقَدْ رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : ((لَتُقِیمَنَّ صُفُوفَکُمْ أَوْ لَیُخَالِفَنَّ اللَّہُ بَیْنَ وُجُوہِکُمْ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ معنی سابقاً]
(٥١٨٢) سماک نعمان بن بشیر سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفیں اس طرح سیدھی کرتے تھے جیسے نیزہ سیدھا کیا جاتا ہے۔ ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا، اس کا سینہ صف سے باہر تھا۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے کہ تم اپنی صفوں کو ضرور سیدھا کرو ورنہ اللہ تمہارے چہروں کے درمیان اختلاف ڈال دے گا۔