(۵۱۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزْازُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلَکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَتِمُّوا الصَّفَّ الأَوَّلَ ثُمَّ الثَّانِی فَإِنْ کَانَ نَقْصٌ کَانَ فِی الْمُؤَخَّرِ۔ وَکَانَ یَقُولُ: خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُہَا، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُہَا))۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۶۷۱]
(٥١٩٠) انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم پہلے اگلی صف کو مکمل کرو، پھر دوسری صف میں اگر کمی ہو تو اس کو پورا کرتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردوں کی بہترین صف پہلی ہے اور عورتوں کی بہترین صف آخری ہے۔