(۵۲۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحُسَیْنِ : عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَلْخِیِّ التَّاجِرُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ الْحَکَمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ لِلنَّاسِ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ رُکُوعٌ فَلْیَرْکَعْ حِینَ یَدْخُلُ ثُمَّ لْیَدِبَّ رَاکِعًا حَتَّی یَدْخُلَ فِی الصَّفِّ فَإِنَّ ذَلِکَ السُّنَّۃُ۔
قَالَ عَطَائٌ وَقَدْ رَأَیْتُہُ ہُوَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ [صحیح]
(٥٢١٨) عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ اس نے عبداللہ بن زبیر سے سنا، وہ منبر پر تھے اور لوگوں سے کہہ رہے تھے جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع میں ہوں تو وہ داخل ہوتے ہی رکوع کرے، پھر رکوع کی حالت میں آہستہ آہستہ چل کر صف میں شامل ہوجائے، یہ سنت ہے۔ عطاء کہتے ہیں : میں نے ان کو دیکھا تھا وہ ایسے ہی کرتے تھے۔