hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5238

.

سنن البيهقي

5238
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَحْتَجِرُ حَصِیرًا بِاللَّیْلِ فَیُصَلِّی وَیَبْسُطُہُ بِالنَّہَارِ فَیَجْلِسُ عَلَیْہِ قَالَتْ : فَجَعَلَ النَّاسُ یَثُوبُونَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیُصَلُّونَ بِصَلاَتِہِ حَتَّی کَثُرُوا۔فَأَقْبَلَ عَلَیْہِمْ فَقَالَ : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ خُذُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِیقُونَ فَإِنَّ اللَّہَ لاَ یَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا ، وَإِنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ إِلَی اللَّہِ مَا دَامَ مِنْہَا وَإِنْ قَلَّ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٥٢٣٨) ابو سلمہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی چٹائی کا حجرہ بنا کر رات کو اس میں نماز پڑھتے تھے اور دن کو بچھا کر اس پر بیٹھتے تھے۔ لوگ مسلسل آنا شروع ہوگئے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، ان کی مقدار بہت زیادہ ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر متوجہ ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! اتنے اعمال شروع کرو جتنی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تو اجر سے نہیں اکتائے گے تم ہی اعمال سے اکتا جاؤ گے اور اللہ کو ہمیشگی والے اعمال پسند ہیں اگرچہ کم ہوں۔