hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5250

.

سنن البيهقي

5250
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ حَدَّثَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِی غَیْرُ وَاحِدٍ مِمَّنْ أَثِقُ بِہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمَہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ الثِّقَۃِ عِنْدَہُ : أَنَّ النَّاسَ کَانُوا یَدْخُلُونَ حُجَرَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- بَعْدَ وَفَاۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَیُصَلُّونَ فِیہَا الْجُمُعَۃَ قَالَ : وَکَانَ الْمَسْجِدُ یَضِیقُ عَنْ أَہْلِہِ فَیَتَوَسَّعُونَ بِہَا وَحُجَرُ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- لَیْسَتْ مِنَ الْمَسْجِدِ وَلَکِنَّ أَبْوَابَہَا شَارَعَۃٌ فِی الْمَسْجِدِ۔ قَالَ مَالِکٌ فَمَنْ صَلَّی فِی شَیْئٍ مِنْ أَفْنِیَۃِ الْمَسْجِدِ الْوَاصِلَۃِ بِہِ مِنَ الْمَسْجِدِ أَوْ فِی رِحَابِہِ الَّتِی تَلِیہِ فَإِنَّ ذَلِکَ مُجْزِئٌ عَنْہُ وَلَمْ یَزَلْ ذَلِکَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ لَمْ یَعِبْہُ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ الْفِقْہِ قَالَ مَالِکٌ فَأَمَّا دَارٌ مُغْلَقَۃٌ لاَ تُدْخَلُ إِلاَّ بِإِذْنٍ فَإِنَّہُ لاَ یَنْبَغِی لأَحَدٍ أَنْ یُصَلِّیَ فِیہَا بِصَلاَۃِ الإِمَامِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَإِنْ قَرُبَتْ لأَنَّہَا لَیْسَتْ مِنَ الْمَسْجِدِ۔ [صحیح]
(٥٢٥٠) مالک ایک ثقہ آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں کے حجرہ میں داخل ہوتے تھے اور جمعہ کی نماز پڑھتے، کیونکہ مسجد تنگ ہوگئی تھی وہ اس میں وسعت اختیار کرتے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کے حجرے مسجد میں نہ تھے۔ ان کے دروازے مسجد کے راستہ پر تھے۔
نوٹ :۔ امام مالک فرماتے ہیں : جس نے مسجد کے ساتھ ملے ہوئے صحن وغیرہ میں نماز پڑھی تو یہ کفایت کر جائے گی، لوگ ایک دوسرے پر عیب بھی نہیں لگاتے تھے۔ امام مالک (رح) فرماتے ہیں : اگر گھر بند ہو بغیر اجازت کے اس کے اندر داخل ہونا ممنوع ہو تو پھر اس میں جمعہ کی نماز امام کے ساتھ پڑھنا جائز نہیں، اگرچہ وہ گھر مسجد کے قریب ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ مسجد کا حصہ نہیں ہے۔