(۵۲۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا سُکَیْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنِی الْمُثَنَّی الأَحْمَرُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ قَیْسٍ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ مِقْدَارِ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : فَأَمَرَ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ أَوْ أَحَدَ بَنِیہِ فَصَلَّی بِنَا الظُّہْرَ ، أَوِ الْعَصْرَ فَقَرَأَ بِنَا {وَالْمُرْسَلاَتِ} وَ {عَمَّ یَتَسَائَ لُونَ} [ضعیف]
(٥٢٨٣) عبد العزیز بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے انس (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز میں قرأت کی مقدار کا سوال کیا تو آپ (رض) نے نضر بن انس یا اپنے کسی بیٹے کو حکم دیا کہ وہ ہمیں ظہر کی یا عصر کی نماز پڑھائے تو اس نے سو رہ { وَالْمُرْسَلاَتِ } اور { عَمَّ یَتَسَائَ لُونَ } پڑھی۔