(۵۳۰۳) أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا کَانَا یُصَلِّیَانِ خَلْفَ مَرْوَانَ قَالَ فَقَالَ : مَا کَانَا یُصَلِّیَانِ إِذَا رَجَعَا إِلَی مَنَازِلِہِمَا؟ فَقَالَ لاَ وَاللَّہِ مَا کَانَا یَزِیدَانِ عَلَی صَلاَۃِ الأَئِمَّۃِ۔ [ضعیف۔ ابن ابی شیبہ ۷۵۶۰]
(٥٣٠٣) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حسن و حسین دونوں مروان کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔ راوی کہتے ہیں : پھر انھوں نے پوچھا : وہ اپنے گھروں میں لوٹ کر نماز نہیں پڑھتے تھے ؟ فرمایا : نہیں، اللہ کی قسم ! وہ ائمہ کی نماز سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔