(۵۳۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ قَالَ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((کَیْفَ أَنْتَ إِذَا کَانَتْ عَلَیْکَ أُمَرَائُ یُؤَخِّرُونَ الصَّلاَۃَ عَنْ وَقْتِہَا أَوْ قَالَ یُمِیتُونَ الصَّلاَۃَ عَنْ وَقْتِہَا))۔قَالَ قُلْتُ : فَمَا تَأْمُرُنِی۔قَالَ : ((صَلِّ الصَّلاَۃَ لِوَقْتِہَا۔ فَإِنْ أَدْرَکْتَہَا مَعَہُمْ فَصَلِّ فَإِنَّہَا لَکَ نَافِلَۃٌ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ مسلم ۶۴۸]
(٥٣١٥) عبداللہ بن صامت ابو ذر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس وقت کیا کرو گے جب امیر تم پر نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کریں گے یا فرمایا : نمازوں کا وقت نکال دیا کریں گے ؟ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : نماز کو اس کے وقت پر پڑھ اگر ان کے ساتھ نماز کو پالو تو وہ نماز تمہارے لیے نفل ہوجائے گی۔