hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5316

.

سنن البيهقي

5316
Sunan Al Bayhaqi
(۵۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدِّمَشْقِیُّ وَہُوَ دُحَیْمٌ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا دُحَیْمٌ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ ہُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ الأَوْدِیِّ قَالَ : قَدِمَ عَلَیْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْیَمَنَ رَسُولُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلَیْنَا قَالَ : فَسَمِعْتُ تَکْبِیرَہُ مَعَ الْفَجْرِ رَجُلٌ أَجَشُّ الصَّوْتِ۔قَالَ : فَأُلْقِیَتْ عَلَیْہِ مَحَبَّتِی فَمَا فَارَقْتُہُ حَتَّی دَفَنْتُہُ بِالشَّامِ مَیْتًا ، ثُمَّ نَظَرْتُ إِلَی أَفْقَہِ النَّاسِ بَعْدَہُ فَأَتَیْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ۔فَلَزِمْتُہُ حَتَّی مَاتَ۔فَقَالَ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((کَیْفَ بِکُمْ إِذَا أَتَتْ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ یُصَلُّونَ الصَّلاَۃَ بِغَیْرِ وَقْتِہَا))۔قُلْتُ : فَمَا تَأْمُرُنِی إِنْ أَدْرَکَنِی ذَلِکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔قَالَ : ((صَلِّ الصَّلاَۃَ لِمِیقَاتِہَا ، وَاجْعَلْ صَلاَتَکَ مَعَہُمْ سُبْحَۃً))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابن حبان ۱۴۸۱]
(٥٣١٦) عمرو بن میمون اودی فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قاصد بن کر یمن آئے۔ میں نے ان کی تکبیر نماز فجر میں سنی، ایک شخص بلند آواز سے ڈکارلے رہا تھا۔ میری محبت اس کے دل میں گھر کرگئی، میں اس سے جدا نہیں ہوا یہاں تک کہ ملک شام میں نے اس کو دفن کیا۔ پھر میں نے تمام لوگوں سے زیادہ فقیہ اس کے بعد ابن مسعود کو پایا، میں ان کے پاس آگیا۔ میں ان کے پاس رہا یہاں تک وہ فوت ہوگئے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم کیا کرو گے اس وقت جب امرأ نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کر کے پڑھیں گے۔ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کیا حکم دیتے ہیں اگر میں اس وقت کو پالوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کو اپنے وقت پر پڑھ اور ان کے ساتھ اپنی نماز کو نفل بنا لے۔