(۵۳۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زَکَرِیَّا عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِنَّہُ سَیَلِی أَمْرَکُم قَوْمٌ یُطْفِئُونَ السُّنَّۃَ ، وَیُحْدِثُونَ بِدْعَۃً ، وَیُؤَخِّرُونَ الصَّلاَۃَ عَنْ مَوَاقِیتِہَا))۔ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فَکَیْفَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنْ أَدْرَکْتُہُمْ؟ قَالَ : ((یَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ لاَ طَاعَۃَ لِمَنْ عَصَی اللَّہَ)) قَالَہَا ثَلاَثًا۔
[ضعیف۔ تقدم برقم ۵۳۱۴]
(٥٣٣٦) عبداللہ بن مسعود (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ عنقریب ایسی قوم تمہارے کاموں کی والی بن جائے گی جو سنت کو ختم کریں گے اور بدعات کو جاریس کریں گے اور نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کریں گے۔ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اگر میں ان کو پالوں تو کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام عبد کے بیٹے ! اس کی اطاعت واجب نہیں جو اللہ کی نافرمانی کرتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات کو تین مرتبہ فرمائی۔