(۵۳۳۷) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً وَقِرَائَ ۃً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ إِیَاسٍ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَعَلَّکُمْ سَتُدْرِکُونَ أَقْوَامًا یُصَلُّونَ الصَّلاَۃَ لِغَیْرِ وَقْتِہَا۔فَإِنْ أَدْرَکْتُمُوہُمْ فَصَلُّوا فِی بُیُوتِکُمْ لِلْوَقْتِ الَّذِی تَعْرِفُونَ ، ثُمَّ صَلُّوا مَعَہُمْ وَاجْعَلُوہَا سُبْحَۃً))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ مسلم ۵۳۴]
(٥٣٣٧) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید تم ایسی اقوام کو پالو جو نمازوں کو مؤخر کر کے پڑھیں گے۔ اگر تم ایسے لوگوں کو پالو تو تم نماز اپنے گھروں میں وقت پر پڑھ لو، جس وقت کو تم پہچانتے ہو۔ پھر ان کے ساتھ نماز پڑھ لو اور اس کو نفل بنا لو۔