(۵۳۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَعْفَرُ بْنُ ہَارُونَ النَّحْوِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ صَدَقَۃَ بْنِ صُبَیْحٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَیْہِمْ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ فَطَعَنَ بَعْضُ النَّاسِ فِی إِمَارَتِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنْ تَطْعَنُوا فِی إِمَارَتِہِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ عَلَی إِمَارَۃِ أَبِیہِ مِنْ قَبْلُ۔وَایْمُ اللَّہِ إِنْ کَانَ خَلِیقًا لِلإِمَارَۃِ ، وَإِنَّ أَبَاہُ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَیَّ ، وَإِنَّ ہَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَیَّ بَعْدَہُ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَخْلَدٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ۔
[صحیح بخاری ۳۵۲۴]
(٥٣٤٣) عبداللہ بن دینار ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر روانہ کیا، اس کا امیر اسامہ بن زید کو بنادیا۔ اس کی امارت پر بعض لوگوں نے تنقید کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم اس کی امارت پر تنقید کرتے ہو تو تم اس کے باپ کی امارت پر بھی اس سے پہلے تنقید کرچکے ہو۔ اللہ کی قسم ! یہ پیدا ہی امارت کے لیے کیے گئے ہیں، اس کا باپ مجھے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب تھا اور یہ مجھے اس کے باپ کے بعد تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔