(۵۴۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَمْرًا فَتَرَخَّصَ فِیہِ فَبَلَغَ ذَلِکَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِہِ فَکَأَنَّہُمْ کَرِہُوہُ ، وَتَنَزَّہُوا عَنْہُ فَقَالَ : ((مَا بَالُ رِجَالٍ بَلَغَہُمْ عَنِّی أَمْرٌ تَرَخَّصْتُ فِیہِ فَکَرِہُوہُ وَتَنَزَّہُوا عَنْہُ ، فَوَاللَّہِ لأَنَا أَعْلَمُہُمْ بِاللَّہِ ، وَأَشَدُّہُمْ لَہُ خَشْیَۃً))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۷۵۰]
(٥٤١٤) مسروق سے روایت ہے کہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کام کیا اور اس میں رخصت دی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ اس کو ناپسند کرتے ہیں اور بچتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں کو کیا ہوا کہ ان کو میری طرف سے کوئی حکم پہنچتا ہے اور میں نے اس میں رخصت دی ہے اور وہ اسے ناپسند کرتے ہیں اور بچتے ہیں اللہ کی قسم ! میں اللہ کو ان سے زیادہ جانتا ہوں اور میں اللہ سے بہت زیادہ ڈرتا ہوں۔