(۵۴۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَدَلَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی أَنَّ الْقَصْرَ فِی السَّفَرِ بِلاَ خَوْفٍ صَدَقَۃٌ مِنَ اللَّہِ وَالصَّدَقَۃُ رُخْصَۃٌ لاَ حَتْمٌ مِنَ اللَّہِ أَنْ یَقْصُرُوا وَدَلَّ عَلَی أَنْ یَقْصُرُوا فِی السَّفَرِ بِلاَ خَوْفٍ إِنْ شَائَ الْمُسَافِرُ وَإِنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ کُلُّ ذَلِکَ فَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَتَمَّ فِی السَّفَرِ وَقَصَرَ۔ [صحیح۔ کتاب الام ۳/۱۴۱]
(٥٤٢١) امام شافعی فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری راہنمائی فرمائی ہے کہ سفر میں بلا خوف قصہ کرنا یہ اللہ کا صدقہ ہے نماز کا قصر کرنا لازم نہیں اور سفر میں بلا خوف قصر اگر مسافر چاہے تو کرلے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفر میں قصر اور مکمل دونوں طرح نماز پڑھی ہے۔