(۵۴۲۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّبَّعِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ زُہَیْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا مَعَہُ فَقَصَرَ وَأَتْمَمْتُ الصَّلاَۃَ ، وَأَفْطَرَ وَصُمْتُ ، فَلَمَّا دَفَعْتُ إِلَی مَکَّۃَ قُلْتُ : بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَصَرْتَ وَأَتْمَمْتُ ، وَأَفْطَرْتَ وَصُمْتُ قَالَ : ((أَحْسَنْتِ یَا عَائِشَۃُ))۔وَمَا عَابَہُ عَلَیَّ۔
قَالَ عَلِیٌّ الأَوَّلُ مُتَّصِلٌ وَہُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔وَعَبْدُالرَّحْمَنِ قَدْ أَدْرَکَ عَائِشَۃَ فَدَخَلَ عَلَیْہَا وَہُوَ مُرَاہِقٌ۔[صحیح]
(٥٤٢٨) عبد الرحمن بن اسود سیدہ عائشہ (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرہ کیا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز قصر کی اور میں نے پوری پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے افطار کیا میں نے روزہ رکھا۔ جب میں مکہ واپس آئی تو میں نے کہا : میرے والدین آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قربان ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز قصر کی جبکہ میں نے مکمل پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے افطار کیا جب کہ میں نے روزہ رکھا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ تو نے اچھا کیا اور میرے اوپرعیب نہیں لگایا۔