(۵۴۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الرَّازِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ زُہَیْرٍ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا اعْتَمَرَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْمَدِینَۃِ إِلَی مَکَّۃَ حَتَّی إِذَا قَدِمَتْ مَکَّۃَ قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی قَصَرْتَ وَأَتْمَمْتُ ، وَأَفْطَرْتَ وَصُمْتُ۔فَقَالَ : ((أَحْسَنْتِ یَا عَائِشَۃُ))۔وَمَا عَابَ عَلَیَّ۔
قَالَ أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ : ہَکَذَا قَالَ أَبُو نُعَیْمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ وَمَنْ قَالَ عَنْ أَبِیہِ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَدْ أَخْطَأَ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَصَحِیحٌ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا کَانَتْ تُتِمُّ مَعَ قَوْلِہَا فُرِضَتِ الصَّلاَۃُ رَکْعَتَیْنِ۔
(٥٤٢٩) حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمرہ کے لیے مدینہ سے مکہ کا سفر کیا۔ جب مکہ پہنچیں تو عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے نماز قصر کی اور میں نے پوری پڑھی اور آپ نے افطار کیا جب میں نے روزہ رکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! تم نے اچھا کیا، اور آپ نے مجھ پر کوئی عیب نہیں لگا۔
شیخ حضرت فرماتے ہیں ! حضرت عائشہ (رض) اپنے قول ” فُرِضَتِ الصَّلاَۃُ رَکْعَتَیْنِ “ کے مطابق مکمل پڑھیں تھیں۔