(۵۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الصَّیْدَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لَہُ الْمُشْرِکُونَ : إِنَّا نَرَی صَاحِبَکُمْ یُعَلِّمُکُمْ حَتَّی یُعَلِّمُکُمُ الْخِرَائَۃَ قَالَ أَجَلْ إِنَّہُ نَہَانَا أَنْ یَسْتَنْجِیَ أَحَدُنَا بِیَمِینِہِ ، وَأَنْ یَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ ، وَنَہَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ : لاَ یَسْتَنْجِی أَحَدُکُمْ بِدُونِ ثَلاَثَۃِ أَحْجَارٍ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۶۲]
(٥٤٥) سیدنا سلمان سے روایت ہے کہ ان کو مشرکوں نے کہا : بلاشبہ ہم تمہارے ساتھی (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کو دیکھتے ہیں کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا طریقہ بھی سکھاتا ہے ! ! ” انھوں نے کہا : جی ہاں، یقیناً آپ نے ہم کو منع کیا ہے کہ ہم میں سے کوئی اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہم کو گوبر اور ہڈیوں سے منع کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے کوئی تین پتھروں سے کم میں بھی استنجاء نہ کرے۔ “