(۵۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ حَدَّثَنِی الْقَعْقَاعُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ ، فَإِذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمُ الْخَلاَئَ فَلاَ یَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ وَلاَ یَسْتَدْبِرْہَا ، وَلاَ یَسْتَنْجِی بِیَمِینِہِ))۔ وَکَانَ یَأْمُرُ بِثَلاَثَۃِ أَحْجَارٍ وَیَنْہَی عَنِ الرَّوْثِ وَالرِّمَّۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱]
(٥٤٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں تمہارے لیے باپ کی مثل ہوں میں تم کو سکھلاتا ہوں جب کوئی بیت الخلا جائے، وہ قبلے کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کو تین پتھروں کا حکم دیا کرتے تھے اور گوبر اور بوسیدہ ہڈی سے منع کرتے تھے۔