hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5498

.

سنن البيهقي

5498
Sunan Al Bayhaqi
(۵۴۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فِی قُبَّۃٍ حَمْرَائَ ، وَرَأَیْتُ بِلاَلاً أَخْرَجَ وَضُوئَ ہُ فَرَأَیْتُ النَّاسَ یَبْتَدِرُونَ ذَلِکَ مِنْہُ وَیَتَمَسَّحُونَ بِہِ ۔فَمَنْ لَمْ یُدْرِکْ مِنْہُ شَیْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ صَاحِبِہِ وَرَأَیْتُ بِلاَلاً أَخْرَجَ عَنَزَۃً ، فَرَکَزَہَا فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَأَیْتُہُ فِی حُلَّۃٍ حَمْرَائَ مُشَمِّرًا یُصَلِّی إِلَی عَنَزَۃٍ بِالنَّاسِ رَکْعَتَیْنِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ عُمَرَ بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ وَالأَحَادِیثُ فِی ہَذَا الْمَعْنَی کَثِیرَۃٌ۔ [صحیح]
(٥٤٩٨) عون بن أبی جحیفہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سرخ خیمہ میں دیکھا اور میں نے بلال کو دیکھا کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا پانی لے کر آئے۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس کی جانب جلدی کر رہے تھے اور اس کو ہاتھوں کو مل رہے تھے۔ جس نے کچھ نہ پایا وہ اپنے ساتھی سے تری حاصل کررہا تھا۔ پھر میں نے بلال کو دیکھا ، اس نے ایک نیزہ نکالا اور اس کو گاڑ دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے ۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ، آپ سرخ حلہ پہنے ہوئے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نیزہ کی طرف رخ کر کے لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔