hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5514

.

سنن البيهقي

5514
Sunan Al Bayhaqi
(۵۵۱۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اسْتُصْرِخَ عَلَی صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ وَہُوَ بِمَکَّۃَ وَہِیَ بِالْمَدِینَۃِ فَأَقْبَلَ فَسَارَ حَتَّی غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ۔فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ کَانَ یَصْحَبُہُ : الصَّلاَۃَ الصَّلاَۃَ فَسَارَ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ سَالِمٌ : الصَّلاَۃَ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا عَدَلَ بِہِ أَمْرٌ فِی سَفَرٍ جَمَعَ بَیْنَ ہَاتَیْنِ الصَّلاَتَیْنِ فَسَارَ حَتَّی إِذَا غَابَ الشَّفَقُ جَمَعَ بَیْنَہُمَا ، وَسَارَ مَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ ثَلاَثًا۔ وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ وَمُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ فَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ بَعْدَ ذَہَابِ الشَّفَقِ حَتَّی ذَہَبَ ہَوِیٌّ مِنَ اللَّیْلِ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُ ذَلِک إِذَا جَدَّ بِہِ السَّیْرُ أَوْ حَزَبَہُ أَمْرٌ۔وَرَوَاہُ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ نَافِعٍ فَذَکَرَ أَنَّہُ سَارَ قَرِیبًا مِنْ رُبُعِ اللَّیْلِ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی ۔ [صحیح۔ احمد ۲/۵۱]
(٥٥١٤) (الف) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھیں صفیہ بنت أبی عبید کی مدد کے لیے بلایا گیا ۔ وہ مکہ میں تھے اور وہ مدینہ میں تھیں۔ وہ چلے سورج کے غروب اور ستاروں کے ظاہر ہونے کے بعدروانہ ہوئے۔ ایک شخص نے کہا : جو ان کے ساتھ تھا : نماز ! نماز ! ابن عمر (رض) چلتے رہے۔ سالم نے کہہ دیا : نماز ! فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی سفردر پیش ہوتا تو ان دو نمازوں کو جمع کرلیتے۔ پھر چلے اور شفق کے غائب ہونے کی بعد ان دونوں کو جمع کرلیا اور مکہ اور مدینہ کے درمیان تین دن چلتے رہے۔
(ب) موسیٰ بن عقبہ نافع سے نقل فرماتے ہیں : ۔ حدیث کے آخر میں ہے کہ غروبِ شفق تک مغرب کو موخر کرتے یہاں تک کہ رات کا حصہ گذر جاتا۔ پھر اترے اور مغرب و عشا کی نماز پڑھی اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ایسا کرلیتے تھے ۔ جب آپ کو سفر کی جلدی ہوتی یا کوئی سنگین معاملہ ہوتا۔
(ج) یحییٰ بن سعید انصاری نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رات کا چوتھائی حصہ ختم ہو جاتاتو وہ اترتے اور نماز پڑھتے۔