(۵۵۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِذَا کُنْتُمْ سَائِرِینَ فَنَبَا بِکُمْ الْمَنْزِلُ فَسِیرُوا حَتَّی تُصِیبُوا مَنْزِلاً تَجْمَعُونَ بَیْنَہُمَا ، وَإِنْ کُنْتُمْ نُزُولاً فَعَجِلَ بِکُمْ أَمْرٌ فَاجْمَعُوا بَیْنَہُمَا ثُمَّ ارْتَحِلُوا۔ [ضعیف]
(٥٥٣٤) ابو قلابہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں : جب تم سفر میں چل رہے اور منزل تمہارے لیے واضح ہوجائے تو تم چلتے رہو یہاں تک کہ تم اپنی منزل تک پہنچ جاؤ اور ان دو نمازوں کو جمع نہ کرو۔ اگر تم پڑاؤ کرو اور کسی کام کی جلدی ہو تو دونوں نمازوں کو جمع کرو ، پھر کوچ کرو۔