(۵۶۰۱) قَالَ الْوَلِیدُ وَأَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ یَقُولُ: الْجُمُعَۃُ عَلَی مَنْ آبَ إِلَی أَہْلِہِ ، وَإِنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی خُطْبَتِہِ: یَا أَہْلَ قُرَدًا یَا أَہْلَ رَاکِیَۃَ وَأَقَاصِی الْغُوطَۃِ وَأَدَانِی الثِّینِیۃَ: الْجُمُعَۃُ الْجُمُعَۃُ۔
وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثٍ مُسْنَدٍ إِلاَّ أَنَّہُ ضَعِیفٌ بِمَرَّۃٍ ذَکَرْنَاہُ لِیُعْرَفَ إِسْنَادُہُ۔ [ضعیف]
(٥٦٠١) مہاجر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے معاویہ بن أبی سفیان سے سنا : جو اپنے گھر واپس لوٹ آئے اس پر جمعہ واجب ہے اور وہ اپنے خطبہ میں فرمایا کرتے تھے : اے اہل قرد ! اے اہل راکیہ اور غوطہ کے گردو نواح والو اور شنیہ کے قریب والو ! جمعہ (ادا کیا کرو) دو مرتبہ فرماتے۔