(۵۶۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ ہُوَ ابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ شَہِدَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی یَوْمٍ مَطِیرٍ فَأَمَرَ مُنَادِیَہُ فَنَادَی أَنَّ الصَّلاَۃَ فِی الرِّحَالِ قَالَ سَعِیدٌ وَحَدَّثَنَا صَاحِبٌ لَنَا أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا الْمَلِیحِ یَقُولُ کَانَ ذَلِکَ یَوْمَ جُمُعَۃٍ وَأَمَّا قَتَادَۃُ فَلَمْ یَذْکُرْ فِی حَدِیثِہِ یَوْمَ جُمُعَۃٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ النسائی ۸۵۴]
(٥٦٤٨) قتادہ ابوملیح سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بارش والے دن حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مؤذن کو حکم دیا کہ وہ منادی کرے کہ نماز تم گھروں میں پڑھ لو۔ ابوملیح کہتے ہیں : یہ جمعہ کا دن تھا، لیکن قتادہ نے جمعہ کے دن کا تذکرہ نہیں کیا۔