(۵۶۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حَبِیبٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ شَہِدَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ جُمُعَۃٍ وَأَصَابَہُمْ مَطَرٌ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ لَمْ یَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِہِمْ فَأَمَرَہُمُ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یُصَلُّوا فِی رِحَالِہِمْ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٥٦٤٩) ابو ملیح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ جمعہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور بارش کی وجہ سے ان کے جوتوں کا نیچے والا حصہ بھی تر نہیں ہوا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔