(۵۶۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ: سَمِعْتُ حُمَیْدَ الْفَزَارِیَّ یُحَدِّثُ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْہُمْ قَالَتْ: جَائَ نَا ابْنُ مَسْعُودٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ: کَیْفَ تُصَلِّینَ؟ ثُمَّ قَالَ: إِذَا صَلَّیْتُنَّ مَعَ الإِمَامِ فَبِصَلاَتِہِ ، وَإِذَا صَلَّیْتُنَّ وَحْدَکُنَّ فَتُصَلِّینَ أَرْبَعًا۔ [ضعیف۔ عبد الرزاق ۵۲۳۷]
(٥٦٥٠) حمید فزاری اپنے قبیلہ کی ایک عورت سے نقل فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن ابن مسعود ہمارے پاس آئے اور پوچھا : تم نماز کیسے پڑھتی ہو ؟ پھر فرمایا : جب تم امام کے ساتھ نماز پڑھو تو اس کی نماز کی طرح پڑھو اور جب تم اکیلی نماز پڑھو تو پھر چار رکعات ادا کیا کرو۔