(۵۶۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَبْصَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجُلاً عَلَیْہِ ہَیْئَۃُ السَّفَرِ فَسَمِعَہُ یَقُولُ: لَوْلاَ أَنَّ الْیَوْمَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ لَخَرَجْتُ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: اخْرُجْ فَإِنَّ الْجُمُعَۃَ لاَ تَحْبِسُ عَنْ سَفَرٍ۔
وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَسْوَدِ فَقَالَ فِیہِ رَأَی رَجُلاً یُرِیدُ السَّفَرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَہُوَ یَنْتَظِرُ الْجُمُعَۃَ فَقَالَ عُمَرُ مَا قَالَ۔ [صحیح۔ عبد الرزاق ۵۵۳۷]
(٥٦٥٤) (الف) اسود بن قیس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا حالت سفر میں تو حضرت عمر (رض) نے اس سے سنا ، وہ کہہ رہا تھا : اگر آج جمعہ نہ ہوتا تو میں سفر میں چلا جاتا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جاؤ جمعہ سفر سے نہیں روکتا۔
(ب) ثوری اسود سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا جو جمعہ کے دن سفر کا ارادہ رکھتا تھا اور وہ انتظار کررہا تھا۔ حضرت عمر (رض) نے اس کو وہی بات کہی۔