(۵۶۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ قَالَ: جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَاعِدٌ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَعَدَ سُلَیْکٌ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((أَرَکَعْتَ رَکْعَتَیْنِ))۔ قَالَ: لاَ قَالَ: ((قُمْ فَارْکَعْہُمَا))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ۸۷۵]
(٥٦٩١) ابو زبیر جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے دن آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبرپر جلوہ افروز تھے۔ وہ نماز پڑھے بغیر بیٹھ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تو نے دو رکعت پڑھی ہیں ؟ عرض کیا : نہیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھڑے ہو جاؤ اور دو رکعت پڑھو۔