hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5692

.

سنن البيهقي

5692
Sunan Al Bayhaqi
(۵۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: أَصَلَّیْتَ الرَّکْعَتَیْنِ ۔فَقَالَ: لاَ قَالَ: ((قُمْ فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ وَتَجَوَّزْ فِیہِمَا))۔وَقَالَ: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ وَلْیَتَجَوَّزْ فِیہِمَا))۔لَفْظُ حَدِیثِ عِیسَی بْنِ یُونُسَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۳]
(٥٦٩٢) ابو سفیان جابربن عبداللہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی آئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے دو رکعت نماز پڑھی ہے ؟ وہ کہنے لگے : نہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھڑے ہو جاؤ اور دو ہلکی رکعات ادا کرو اور فرمایا : جب تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو ہلکی سی رکعات پڑھ لے۔