(۵۶۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الإِسْفِرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ أَنَّہُ سَمِعَ عِیَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ: رَأَیْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَمَرْوَانُ یَخْطُبُ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔ فَجَائَ إِلَیْہِ الأَحْرَاسُ لِیُجْلِسُوہُ فَأَبَی حَتَّی صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَتَیْنَاہُ فَقُلْنَا: یَا أَبَا سَعِیدٍ کَادَ ہَؤُلاَئِ أَنْ یَقَعُوا بِکَ۔فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ: مَا کُنْتُ لأَدَعَہُمَا لِشَیْئٍ بَعْدَ شَیْئٍ رَأَیْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَأَیْتُ رَجُلاً دَخَلَ الْمَسْجِدَ بِہَیْئَۃٍ بَذَّۃٍ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((أَصَلَّیْتَ یَا فُلاَنُ؟))۔قَالَ لاَ قَالَ: ((فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ))۔ثُمَّ دَخَلَ ذَلِکَ الرَّجُلُ فِی الْجُمُعَۃِ الثَّانِیَۃِ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- قَائِمٌ یَخْطُبُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((یَا فُلاَنُ أَصَلَّیْتَ؟))۔قَالَ: لاَ قَالَ: ((فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ))۔
[صحیح۔ الترمذی ۵۱۱]
(٥٦٩٣) عیاض بن عبداللہ فرماتے ہیں : میں نے ابو سعید خدری (رض) کو دیکھا ، وہ جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے اور مردان خطبہ دے رہا تھا۔ انھوں نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ان کے پاس شاہی محافظ آیا تاکہ ان کو بٹھا دے۔ انھوں نے انکار کردیا یہاں تک کہ دو رکعت پڑھ لیں۔ جب ہم فراغت کے بعد واپس ہوئے تو ہم نے کہا : اے ابو سعید ! قریب تھا کہ وہ آپ کو تکلیف دیتے۔ ابو سعید کہنے لگے : جو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دیکھا اس کو میں کسی چیز کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔ میں نے ایک شخص کو بگڑی ہوئی حالت والادیکھا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فلاں ! کیا تو نے نماز پڑھی ہے۔ اس نے کہا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو رکعت پڑھ لے۔ پھر یہی شخص دوسرے جمعہ داخل ہوا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اے فلاں ! کیا تو نے نماز پڑھ لی ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو رکعت نماز پڑھ لے۔