(۵۷۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ الثَّقَفِیُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ: أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ اسْتَخْلَفَ أَبَا ہَرَیْرَۃَ فَصَلَّی بِہِمْ أَبُو ہَرَیْرَۃَ الْجُمُعَۃَ فَقَرَأَ سُورَۃَ الْجُمُعَۃِ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی وَفِی الثَّانِیَۃِ {إِذَا جَائَ کَ الْمُنَافِقُونَ} [المنافقون: ۱] قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ: فَلَمَّا انْصَرَفَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ مَشَیْتُ إِلَی جَنْبِہِ فَقُلْتُ لَہُ: لَقَدْ قَرَأْتَ بِسُورَتَیْنِ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ یَقْرَأُ بِہِمَا فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ أَبُو ہَرَیْرَۃَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ بِہِمَا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۸۷۷]
(٥٧٢٠) عبید اللہ بن ابو رافع فرماتے ہیں کہ مروان بن حکم نے ابوہریرہ (رض) کو اپنا نائب بنایا تو ابوہریرہ (رض) نے ان کو نماز پڑھائی اور پہلی رکعت میں ” سورة جمعہ اور دوسری رکعت میں {إِذَا جَائَ کَ الْمُنَافِقُونَ } [المنافقون : ١] پڑھی ۔ جب ابوہریرہ (رض) فارغ ہو کر چلے تو میں بھی ان کے پہلو میں چلتا رہا۔ میں نے کہا : آپ دو سورتیں پڑھتے ہیں ، میں نے علی بن ابی طالب (رض) سے سنا وہ ان دو سورتوں کو نماز میں پڑھتے تھے تو ابوہریرہ (رض) فرمانے لگے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ، آپ بھی ان دو سورتوں کو پڑھا کرتے تھے۔