(۵۷۵۵) وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ جَعْفَرٍ بِإِسْنَادِہِ فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا ذَکَرَ السَّاعَۃَ اشْتَدَّ غَضَبُہُ وَارْتَفَعَ صَوْتُہُ وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاہُ کَأَنَّہُ نَذِیرُ جَیْشٍ صَبَّحْتُکُمْ مَسَّتْکُمْ۔
أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ النسائی فی الکبریٰ ۵۸۹۲]
(٥٧٥٥) جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قیامت کا تذکرہ فرماتے تو غصہ سخت، آواز بلند اور رخسار سرخ ہوجاتے، گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی لشکر سے ڈرانے والے ہیں جو صبح یا شام کے وقت حملہ کرنے والا ہے۔