hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5816

.

سنن البيهقي

5816
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی سَرْحٍ قَالَ: رَأَیْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ جَائَ وَمَرْوَانُ یَخْطُبُ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔فَجَائَ إِلَیْہِ الأَحْرَاسُ لِیُجْلِسُوہُ فَأَبَی أَنْ یَجْلِسَ حَتَّی صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَلَمَّا قَضَیْنَا الصَّلاَۃَ أَتَیْنَاہُ فَقُلْنَا: یَا أَبَا سَعِیدٍ کَادَ ہَؤُلاَئِ أَنْ یَفْعَلُوا بِکَ۔فَقَالَ: مَا کُنْتُ لأَدَعَہَا لِشَیْئٍ بَعْدَ شَیْئٍ رَأَیْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- جَائَ رَجُلٌ وَہُوَ یَخْطُبُ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ بِہَیْئَۃٍ بَذَّۃٍ فَقَالَ: ((أَصَلَّیْتَ))۔قَالَ: لاَ قَالَ: ((فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ))۔قَالَ ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَأَلْقُوا ثِیَابًا فَأَعْطَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْہَا الرَّجُلَ ثَوْبَیْنِ فَلَمَّا کَانَتِ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی جَائَ رَجُلٌ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- یَخْطُبُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((أَصَلَّیْتَ))۔قَالَ: لاَ قَالَ: ((فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ))۔ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَیْہِ فَصَاحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ: ((خُذْہُ))۔فَأَخَذَہُ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((انْظُرُوا إِلَی ہَذَا جَائَ تِلْکَ الْجُمُعَۃِ بِہَیْئَۃٍ بَذَّۃٍ فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَۃِ فَطَرَحُوا ثِیَابًا فَأَعْطَیْتُہُ مِنْہَا ثَوْبَیْنِ ، فَلَمَّا جَائَ تْ ہَذِہِ الْجُمُعَۃُ أَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَۃِ فَجَائَ فَأَلْقَی أَحَدَ ثَوْبَیْہِ))۔ وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ بِمَعْنَی رِوَایَۃِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْہُ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۶۹۳]
(٥٨١٦) عیاض بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو سعید خدری (رض) کو دیکھا ، وہ آئے اور مروان خطبہ دے رہے تھے۔ ابوسعید (رض) کھڑے ہوئے اور دو رکعات پڑھیں تو ان کے پاس شاہی محافظ آئے تاکہ ان کو بٹھائیں۔ انھوں نے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ دو رکعات اداکیں۔ جب ہم نے نماز پوری کرلی تو ہم ان کے پاس آئے اور کہا : اے ابو سعید ! قریب تھا کہ وہ آپ کو تکلیف دیتے۔ فرمانے لگے : میں نے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دیکھا ہے میں اس کو کبھی نہ چھوڑوں گا۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، پراگندہ حالت والا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تو نے نماز پڑھی ہے ؟ اس نے کہا : نہیں : تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو رکعت پڑھو۔ راوی کہتے ہیں : پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو صدقہ پر ابھارا تو اس نے ایک کپڑا دے دیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلند آواز سے فرمایا : اسے لے لو۔ اس نے لے لیا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی طرف دیکھو پچھلے جمعہ پراگندہ حالت میں آیا تو میں نے لوگوں کو صدقہ کے لیے فرمایا۔ لوگوں نے کپڑے دیے۔ ان کپڑوں سے دو کپڑے میں نے اس کو دے دیے۔ اس جمعہ آیا ہے تو میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیاتو اس نے ان دو کپڑوں میں سے ایک کو صدقہ میں دے دیا۔