hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5833

.

سنن البيهقي

5833
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۳۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃ قَالَ: بَیْنَمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذْ قَالَ أَبُو ذَرٍّ لأُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ: مَتَی أُنْزِلَتْ ہَذِہِ السُّورَۃُ؟ فَلَمْ یُجِبْہُ۔فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ قَالَ لَہُ: مَا لَکَ مِنْ صَلاَتِکَ إِلاَّ مَا لَغَوْتَ۔ فَأَتَی أَبُو ذَرٍّ النَّبِیَّ -ﷺ- فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ: ((صَدَقَ أُبَیٌّ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الطیالسی ۲۳۶۵]
(٥٨٣٣) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو ابو ذر (رض) نے أبی بن کعب (رض) سے کہا : یہ سورت کب نازل کی گئی ؟ انھوں نے جواب نہیں دیا۔ جب انھوں نے نماز پوری کی تو فرمایا : تمہیں نماز کا اجر وثواب نہیں ملے گا ، صرف لغو بات تمہارے کھاتے میں آئے گی۔ ابو ذر (رض) نے اس کا تذکرہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابی بن کعب نے سچ کہا ہے۔