(۵۸۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ: أَبُو مُحَمَّدٍ الْہِلاَلِیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ-ﷺ-قَالَ: ((إِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ کَانَ عَلَی کُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلاَئِکَۃٌ یَکْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ ، فَالْمُہَجِّرُ إِلَی الصَّلاَۃِ کَالْمُہْدِی بَدَنَۃً ، ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ کَالْمُہْدِی بَقَرَۃً ، ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ کَالْمُہْدِی کَبْشًا حَتَّی ذَکَرَ الدَّجَاجَۃَ وَالْبَیْضَۃَ ، فَإِذَا جَلَس الإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ وَاجْتَمَعُوا لِلْخُطْبَۃِ))۔ [صحیح۔ بخاری ۸۸۷]
(٥٨٦٠) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جمعہ کے دن مسجدوں کے دروازوں پر فرشتے موجود ہوتے ہیں جو لکھتے رہتے ہیں کہ پہلے کون آیا۔ جو جمعہ کے لیے پہلے آتا ہے اس کو اونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے اور جو اس کے بعد آیا اسے گائے کی قربانی کا ۔ پھر جو اس کے بعد آئے تو مینڈھے کی قربانی کا یہاں تک کہ آپ نے مرغی اور انڈے کا بھی ذکر کیا اور جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کردیتے ہیں اور خطبہ جمعہ کے لیے حاضر ہوجاتے ہیں۔