(۵۸۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُرَادِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُوَیْدٍ حَدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَی الْمَسْجِدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلَقِیتُ أَبَا ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ، فَبَیْنَا أَنَا أَمْشِی إِذْ سَمِعْتُ النِّدَائَ فَرَفَعْتُ فِی الْمَشْیِ لِقَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {إِذَا نُودِیَ لِلصَّلاَۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللَّہِ} [الجمعۃ: ۹] فَجَذَبَنِی جَذْبَۃً کِدْتُ أَنْ أُلاَقِیَہُ فَقَالَ: أَوَلَسْنَا فِی سَعْیٍ ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَفِی السُّنَّۃِ مَا یُؤَکِّدُ جَمِیعَ ذَلِکَ۔ [ضعیف]
(٥٨٦٩) عبداللہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن مسجد کی طرف گیا۔ میں ابو ذر (رض) سے ملا اور ہم چل رہے تھے۔ ہم نے جس وقت اذان کو سنا میں ذرا تیز چلا کیونکہ اللہ کا فرمان ہے : {إِذَا نُودِیَ لِلصَّلاَۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللَّہِ } [الجمعۃ : ٩] جب جمعہ کی دن اذان دے دی جائے تو اس کے ذکر کی جانب کوشش کرو۔ ابوذر (رض) نے مجھے سختی سے کھینچ لیا قریب تھا کہ میں آئندہ ان سے کبھی ملاقات نہ کرتا، پھر فرمایا : کیا ہم عمل میں کوشش نہیں کر رہے ہیں۔