(۵۹۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَی حُذَیْفَۃُ فَقَالَ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ فُلاَنًا مَاتَ۔قَالَ: إِنَّ الَّذِی أَمَاتَہُ قَادِرٌ عَلَی أَنْ یُمِیتَکَ۔فَجَلَسَ وَسْطَ الْحَلْقَۃِ فَقَالَ لَہُ: قُمْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَعَنَ الَّذِی یَجْلِسُ وَسْطَ الْحَلْقَۃِ۔
قَالَ الشَّیْخُ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ قَدْ عَرَفَ مِنْہُ نِفَاقًا وَأَنَّہُ إِنَّمَا فَعَلَ ذَلِکَ قَصْدًا إِلَی تَرْکِ الْحِشْمَۃِ وَقِلَّۃِ الْمُبَالاَۃِ بِأَہْلِ الْحَلْقَۃِ۔ [منکر۔ انظر ما قبلہ]
(٥٩٠٨) ابو مجلز فرماتے ہیں : ایک آدمی حضرت حذیفہ (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا : کیا آپ کو معلوم نہیں کہ فلاں فوت ہوگیا ہے۔ فرمایا : جس اللہ نے اسے موت دی ہے وہ اس پر قادر ہے کہ تجھے بھی موت دے دے۔ وہ مجلس کے درمیان میں بیٹھ گیا۔ حضرت حذیفہ (رض) فرمانے لگے : اٹھ جاؤ کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر لعنت کی ہے جو حلقہ کے درمیان بیٹھتا ہے۔