(۵۹۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ الرَّقِّیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ یَعْلَی بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: شَہِدْتُ مُعَاوِیَۃَ بِبَیْتِ الْمَقْدِسِ فَجَمَّعَ بِنَا فَنَظَرْتُ فَإِذَا جُلُّ مَنْ فِی الْمَسْجِدِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَرَأَیْتُہُمْ مُحْتَبِینَ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَحْتَبِی وَالإِمَامُ یَخْطُبُ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَشُرَیْحٌ وَصَعْصَعَۃُ بْنُ صُوحَانَ وَسَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَإِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ وَمَکْحُولٌ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ وَنُعَیْمُ بْنُ سَلاَمَۃَ قَالَ: لاَ بَأْسَ بِہَا وَلَمْ یَبْلُغْنِی أَنَّ أَحَدًا کَرِہَہَا إِلاَّ عُبَادَۃَ بْنَ نُسَیٍّ۔ [ضعیف۔ ابو داؤد ۱۱۱۱]
(٥٩١٠) یعلیٰ بن شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ میں معاویہ کے ساتھ بیت المقدس میں حاضر ہوا۔ انھوں نے ہمیں جمعہ پڑھایا۔ میں نے دیکھا، مسجد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بزرگ صحابہ بھی موجود تھے۔ میں نے ان کو دیکھا، وہ گوٹھ مارے بیٹھے تھے اور امام خطبہ ارشاد فرما رہا تھا۔ (ب) ابو داؤد (رح) فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) خطبہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھ جاتے تھے اور انس بن مالک (رض) ، شریح وغیرہ اس میں کوئی قباحت خیال نہیں کرتے تھے۔