hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5920

.

سنن البيهقي

5920
Sunan Al Bayhaqi
(۵۹۲۰) أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ عَنْ أَبِیہِ الشَّرِیدِ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ: مَرَّ بِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا جَالِسٌ ہَکَذَا وَقَدْ وَضَعْتُ یَدِیَ الْیُسْرَی خَلْفَ ظَہْرِی وَاتَّکَأْتُ عَلَی أَلْیَۃِ یَدِی فَقَالَ: أَتَقْعُدُ قِعْدَۃَ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ ۔لَفْظُ حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ بَحْرٍ وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الْوَہَّابِ قَالَ: وَأَنَا جَالِسٌ فِی الْمَسْجِدِ وَاضِعٌ یَدِیَ الْیُسْرَی خَلْفَ ظَہْرِی مُتَّکِئٌ عَلَی أَلْیَۃِ یَدِی۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ الْقَاسِمُ أَلْیَۃُ الْکَفِّ أَصْلُ الإِبْہَامِ وَمَا تَحْتَ۔ [ضعیف۔ ابو داؤد ۴۸۴۸]
(٥٩٢٠) (الف) شرید بن سوید فرماتے ہیں کہ میرے پاس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گزرے اور میں اسی طرح بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اپنا الٹا ہاتھ کمر کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور میں اپنے ہاتھ کے ذریعہ ٹیک لگائے ہوئے تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو مغضوب علیہ لوگوں کی طرح بیٹھا ہوا ہے۔
(ب) عبد الوھاب کی روایت میں ہے کہ میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا اور اپنا الٹا ہاتھ اپنی کمر کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور اپنے ہاتھ کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھا۔
قاسم فرماتے ہیں : ہتھیلی کی پشت سے مراد انگھوٹا اور اس کے نیچے والا ابھرا ہوا گوشت۔