hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5935

.

سنن البيهقي

5935
Sunan Al Bayhaqi
(۵۹۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ قَالَ: اشْتَکَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہُ وَہُوَ قَاعِدٌ ، وَأَبُو بَکْرٍ یُکَبِّرُ یُسْمِعَ النَّاسَ تَکْبِیرَہُ فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا فَرَآنَا قِیَامًا فَأَشَارَ إِلَیْنَا فَقَعَدْنَا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ قُعُودًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: إِنْ کِدْتُمْ آنِفًا تَفْعَلُونَ فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ یَقُومُونَ عَلَی مُلُوکِہِمْ وَہُمْ قُعُودٌ فَلاَ تَفْعَلُوا ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِکُمْ إِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۰۷۳]
(٥٩٣٥) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوگئے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے ہوئے تھے اور ابوبکر (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکبیر لوگوں کو سنا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف دیکھا ، ہم کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف اشارہ کیا، پھر ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو فرمایا : قریب ہے کہ تم فارس وروم والوں کی طرح کروگے، وہ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور بادشاہبیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ تم ایسا نہ کرو۔ تم اپنے اماموں کی اقتدا کرو، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائیں تو کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائیں تو بیٹھ کر نماز پڑھو۔