(۵۹۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: لَمَّا مَرِضَ النَّبِیُّ -ﷺ- مَرَضَہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی أَمْرِہِ أَنْ یُصَلِّیَ أَبُو بَکْرٍ وَصَلاَۃِ أَبِی بَکْرٍ وَخُرُوجِہِ قَالَتْ: فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَکْرٍ ذَہَبَ یَتَأَخَّرُ فَأَشَارَ إِلَیْہِ أَنْ صَلِّ فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی جَنْبِہِ یُصَلِّی وَأَبُو بَکْرٍ یُسْمِعُ النَّاسَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۰۷۷]
(٥٩٣٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوئے جس مرض میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئیتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ ابوبکر نماز پڑھائیں اور ابوبکر (رض) نماز میں تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگئے۔ جب ابوبکر (رض) نے آپ کو دیکھاتو وہ پیچھے ہٹنے لگے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ کیا کہ نماز پڑھاؤ۔ ابوبکر (رض) کھڑے رہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پہلو میں بیٹھ گئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے اور ابوبکر (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکبیر لوگوں کو سنا رہے تھے۔