(۵۹۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَتَیْنِ فِی مُقَامِہِ فَدَفَعَہُ وَقَالَ: تُصَلِّی الْجُمُعَۃَ أَرْبَعًا قَالَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ رَکْعَتَیْنِ وَیَقُولُ إِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَفْعَلُہُ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۹۴۲۔ ۵۹۳۷]
(٥٩٤٥) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے بعد اپنی جگہ پر نماز پڑھ رہا ہے تو اس کو ہٹا دیا اور فرمایا : تو جمعہ کی نماز چار رکعات پڑھے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) اپنے گھر میں چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے ہی کیا کرتے تھے۔